Breaking News

دنیا کی قدیم ترین قبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصر میں خبریں گردش کر رہی ہی کہ وہاں پر ایک دنیا کی قدیم قبر دریافت ہوئی ہے، جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانب سے مصر میں دریافت ہونے والی دنیا کی قدیم ترین قبر کے بارے میں پوسٹیں کی جارہی ہیں۔

اس کے متعلق دعوی کیا گیا ہے کہ وہ اوسیرس کی قبر ہے۔ فیس بک صارفین کا کہنا تھا کہ قدیم مصری دیوتا اوسیرس کی قبر تاریخ کا قدیم ترین مقبرہ ہے، یہ قبر اوسیرس مندر میں ہے، جس پر زندگی اور موت کے پیغامات والی خفیہ تحریریں مزین ہیں۔ماہر آثارقدیمہ احمد ابراہیم نے سوشل میڈیا پر چلنے والے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اوسیرس کے مندر میں اوسیرس دیوتا کی کوئی قبر نہیں ہے کیونکہ اوسیرس اصل میں ایک افسانوی شخصیت ہے۔احمد ابراہیم نے کہا کہ شاید اسی وجہ سے مندر کے اندر ان کے مقبرے کی موجودگی کے بارے میں افواہیں پھیل رہی ہیں، یہ پوسٹ مصری تاریخ کے بارے میں فرضی کہانیاں ایجاد کر رہی ہیں۔

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *