Breaking News

مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل، پنجاب میں بھی بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک پر سے مغربی ہواؤں کا سسٹم بیشتر علاقوں میں اثرانداز ہو گا جس سے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا ہے کہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز اور کالجز میں 16دسمبر سے 75دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبے کے سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے چھٹیوں کے بعد یکم مارچ 2024 کو کھولے جائیں گے, اس سلسلے میں محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے 18اضلاع کے سکولز، کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 16دسمبر سے 29فروری تک ہوں گی،دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات   18دسمبر سے یکم جنوری 2024تک کر رکھی ہیں۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *