Breaking News

وہ تین کھلاڑی جنہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنی ٹیم میں نہ کھلانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کرکٹر احمد شہزاد نے کسی بھی ٹیم میں چنے نہ جانے پر دلبرداشتہ ہو کر پی ایس ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے لیکن اس کے پیچھے کئی وجوہات موجود ہیں جو ان کے فیصلے کا باعث بنی اور اگر یہ کہا جائے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان کا بیان بھی ان میں سے ایک تو شائد غلط نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک تقریب کے دوران معین خان نے احمد شہزاد، عمر اکمل اور شرجیل خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا سپلیمنٹری میں شرجیل خان ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، سپلیمنٹری میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، پی ایس ایل درست سمت کی جانب گامزن ہے ، دس برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہو گی ، ابھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو جتوانے کی پلاننگ پر نظر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈرافٹنگ کے دورا شرفین اور محمد عامر کو حاصل کر لیا ہے جس کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو کو ریٹین کیا گیا تھا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر ، جیسن روئے ، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد، اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، سجاد علی جونیئر ، عثمان قادرکو منتخب کیا ہے ۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز، خواجہ نافع کو منتخب کیا ۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *