Breaking News

چیئرمین پی ٹی آئی کس سیاسی شخصیت کے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں ہیں ؟

 چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن اچھی شہرت کے حامل سینئر سیاستدان و قانون دان ہیں، ہماری خواہش ہے کہ وہ بھی ہماری جماعت کا حصہ بنیں۔

لطیف کھوسہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ لطیف کھوسہ کو خود کرنا ہے اگر وہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو پارٹی ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان الاٹ نہ کیا تو تحریک انصاف کے تمام امیدوار آزاد شمار کیے جائیں گے اور یہ ایک اہم معاملہ ہے جیسے کے خلاف ہائیکورٹ سے رابطہ کریں گے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *