Breaking News

حلقہ این اے 106میں تگڑا مقابلہ تحریک انصاف یا ن لیگ میں سے کس کا پلڑا بھاری؟؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 106 تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ پر مشتمل ہے یہاں پر اصل مقابلہ دو سابق سیاسی حریفوں چوھدری جنید انوار سابقہ وزیر مملکت مسلم لیگ ن اور چوھدری اشفاق سابق ضلعی ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مابین ہو گا۔

چوھدری اشفاق کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے مگر 9 مئی کے واقع کے بعد وہ تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں مگر اب بھی اُن کا جھکاؤ تحریک انصاف کی جانب ہے۔شنید ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ ان کے بیٹے میاں کاشف اشفاق بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں پنجہ آزمائی کریں گے۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی جانب سےچوھدری جنید انوار سابقہ وزیر مملکت  بڑے تگڑے امیدوار ہیں جو مسلسل تین بار چودھری اشفاق اور اُن کے بیٹے کاشف اشفاق کو ہرا چکے ہیں اُن کا اپنا ایک الگ دھڑا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ چودھری اشفاق کا بھی اپنا کافی ووٹ بنک ہے لیکن اگر تحریک انصاف نے اپنا امیدوار اس حلقے سے کھڑا کر دیا تو پھر ووٹ کی تقسیم کا فائدہ چوھدری جنید انوار سابقہ وزیر مملکت کو ہو گا اگر کوئی اور امیدوار نہ ہوا تو پھر چوھدری جنید انوار سابقہ وزیر مملکت مسلم لیگ ن اور چوھدری اشفاق سابق ضلعی ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *