تفصیلی فیصلے کے بعد عمران خان کا پہلا بڑا کھڑاک۔۔۔!!! پرویز مشرف کو لٹکانے کا فیصلہ سنانے والے جسٹس سیٹھ وقار کی شامت آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی سزا پر آج تفصیلی فیصلہ سامنے آتے ہی ملک میں ماحول اور زیادہ کشیدہ ہو گیا ہے اس فیصلے میں خصوصی عدالت کے بینچ کے سربراہ نے پرویز مشرف کے خلاف جو بات اُن کی لاش بارے لکھی ہے اُس سے پاک فوج کا غصہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔

 اب اس خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی طور پر اجلاس طلب کیا، اجلاس میں جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیااسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، اس اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ڈی چوک پرمشرف کولٹکانے کی بات سے انسانی حقوق کی حدود کو پارکیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قانونی ماہرین کی ٹیم کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں کہ جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جلد ہی ایک ریفرنس دائر کیا جائے تفصیلی فیصلے سے ملک میں انارکی کی فضا پھیلے گی فیصلہ افرا تفری کی جانب بڑے گا، قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، قانونی ٹیم جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میں وہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عوام کو پاک فوج کے موقف سے آگاہ کریں گے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ماحول کو ٹھنڈا کیا جائے۔

About newsbeads

Check Also

سونے کی قیمت میں فی تولہ حیرت انگیز کمی خریداروں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار عوام کی بھی کسی حد تک سُنی ہی گئی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *