Breaking News

شاہد خاقان عباسی کااپنے بیٹے کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ لیکن کس جماعت کے ٹکٹ پر؟سیاسی میدان سے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 51سے اپنے بیٹے کو کسی جماعت کے ٹکٹ کی بجائے بطور آزاد امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 51کے لیے اپنے امیدوار کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2017ءمیں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *