‏‎ پاک فوج کے خدشات درست ثابت ۔۔۔ پاکستان کے اندرونی حالات نازک دیکھ کر بھارت نے چال چل دی ، پرویز مشرف کو ایسی پیشکش جسکا سن کر ہر پاکستانی آگ بگولہ ہو جائے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی متنازع سزا کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شدید ردعمل کا سامنا ہے جبکہ پاک فوج کے غم و غصے کے باعث پاکستانی عوام بھی پاک فوج کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔

اس فیصلے کی وجہ سے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور عدلیہ کو کافی عرصے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا، حالات کو دیکھتے ہوئے دشمن ملک میں بھی اس فیصلے کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں اور بھارت سے پرویز مشرف کو باقاعدہ شہریت حاصل کرنے کی دعوت بھی دے دی گئی۔ کیونکہ اس فیصلے پر پاکستان میں ایک ہنگامہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے پرویز مشرف کو نئے شہریت بل کے تحت ترجیحی بنیادوں پر بھارتی شہریت کی پیشکش کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ پرویز مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں ظلم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اگر پرویز مشرف چاہیں تو نئے قانون کے تحت بھارتی شہریت حاصل کر سکتے ہیں ‘‘۔ واضح رہے کہ آج یہ فیصلہ آنے کے بعد حکومت کی جانب سے متنازعہ فیصلہ سنانے والے جج جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور قانونی ٹیم کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ وہ جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس تیار کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو سکے۔

About newsbeads

Check Also

سونے کی قیمت میں فی تولہ حیرت انگیز کمی خریداروں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار عوام کی بھی کسی حد تک سُنی ہی گئی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *