انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! پارٹی میں سوگ کا سماں، تحریک انصاف کے اہم رہنماء انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک جانب تو سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر ہر طرف کشیدگی کا ماحول پایا جاتا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خاں بھی اس مسئلے پر پہلے ہی کافی رنجیدہ ہیں دوسری جانب تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما انتقال کی خبر نے سب کوہلا کر رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معراج خالداچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔تدفین کا عمل شاہ پور میں کیا جائیگا،اس پرتمام ارکین نے گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے ۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مجھے معراج خالد کی اچانک وفات کا سن کر انتہائی رنج اور تکلیف ہوئی ہے، وہ تحریک انصاف کا ایک بہت بڑا اثاثہ تھے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ معراج خالد ایک اچھے اور ہمدرد انسان تھے اور ہر ایک کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتے تھے، ان جیسے مخلص کارکن بہت کم پیدا ہوتے ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں ان کی جدائی کو کس طرح بیان کروں، اللہ ان کی مغفرت کرے اور انکے خاندان اوراحباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائےوہ ایک بہت نیک انسان تھے ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے دبئی میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی متحدہ رہنمائوں نے سابق صدر کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔وفد نے سابق صدر کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم پاکستان فیصلے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی جس پر سابق صدر نےان کا شکریہ ادا کیا۔

About newsbeads

Check Also

سونے کی قیمت میں فی تولہ حیرت انگیز کمی خریداروں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار عوام کی بھی کسی حد تک سُنی ہی گئی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *