شہباز شریف بھی میدان میں آگئے، عدالتی فیصلے پر ایسا رد عمل دے دیا کہ پورا پاکستان حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کو سزا سنائے جانے پر آنے والا طوفان تاحال تھمنے کا نام نہیں لے رہا خصوصی عدالت کے بینچ کے سربراہ جنہوں نے پرویز مشرف کو اُلٹا لٹکانے کا فیصلہ تحریر کیا تھا حکومت کی جانب سے اُن کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوایا جا رہا ہے۔

 پرویز مشرف کو لٹکانے کے حکم پر سابق وزیر اعلی پنجاب و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر ردعمل فیصلہ پڑھ کر دوں گا۔ نوازشریف کو پرویزمشرف کے فیصلے کے بارے میں ابھی نہیں بتایا، پاکستان کی خدمت کے بدلے میں ہمیں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کے حوالے سے فیصلہ ابھی میں نے پڑھا نہیں خصوصی عدالت کا فیصلہ تفصیل سے پڑھنے کے بعد اس پر رائے دے سکوں گا۔  پرویزمشرف کے فیصلے کے بارے میں نوازشریف کوابھی نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دل کے کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں ان کا پیرکو پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوتی تو نیب ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرتی۔ پاکستان کی خدمت کے بدلے میں ہمیں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔ واضح رہے خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 169 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اس فیصلے کے بعد پاک فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

About newsbeads

Check Also

سونے کی قیمت میں فی تولہ حیرت انگیز کمی خریداروں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار عوام کی بھی کسی حد تک سُنی ہی گئی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *