Breaking News

تحریک انصاف کو زور دار جھٹکا، عمران خان کے سب سے بھروسے مند آدمی کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ جانچ پڑتال کے عمل کے دوران مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید این اے 4 سے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا نشان چھین لیا تھا تاہم بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کر دیا تھا ۔ یاد رہے کہ عمران خان توشہ خانہ میں نااہل ہونے کے باعث پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور انہوں نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین تحریک انصاف نامزد کیا جو کہ انٹراپارٹی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے مراد سعید کو پارٹی معاملات دیکھنے سے متعلق اندرونی سطح پر ہدایات دے رکھی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مراد 9 مئی واقعہ کے بعد ہونے والی گرفتاریوں سے بچنے کیلئے روپوش ہیں اور اب تک پولیس ان کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے ۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *