Breaking News

کہیں بارش تو کہیں برفباری، کل سے سردی کی شدید لہر شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ویدر اپ ڈیٹس پی کے کی طرف سے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل سے سردی کی ایک شدید لہر ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ کراچی سے کشمیر تک لوگوں کو سربیا کی ٹھٹھرا دینے والی ہواﺅں اور 2024ءمیں سردی کے عروج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے ملک کے بیشتر بالائی اور مغربی علاقوں میں موسم انتہائی سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے بلوچستان کے شمالی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے مغربی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *