Breaking News

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا مبینہ کردار سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا مبینہ کردار سامنے آگیااور سینئر صحافی اسد علی طور کا موقف ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس کے بعد فیض حمید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے اور وہ پیچھے پٹ گئے ہیں جس کے بعد جسٹس اعجازالاحسن کو بھی پیچھے ہٹنا تھا۔
اپنے ولاگ میں اسد علی طور کا کہناتھاکہ ’’فیض آباد دھرناکیس میں انکوائری کمیشن بنا کر فیض حمید کی بازو مروڑی گئی تو انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور درخوست کی کہ ان کی جان بخشی کی جائے ، پھر ان کے سامنے آپشن رکھے گئے کہ وہ  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی پشت پناہی کررہے ہیں او ر گیم کھیل رہے ہیں کہ جسٹس اعجازالاحسن چیف جسٹس بنیں گے تو چیزیں ریورس کریں گے ، ن لیگ کی حکومت گرائی جائے گی ، عاصم منیر بھی کمزور ہوگا، اپھر الیکشن ہوگا عمران خا ن آئے گاتو انہیں پھراہم ذمہ داری سونپی جائے گی ، انہیں یہ کھیل سرنڈر کرنا ہوگا‘۔
ذرائع کے حوالے سے اسد طور نے مزید کہا کہ ’ اس آپشن پر فیض حمید نے آمادگی ظاہرکی اور انہیں کہاگیاکہ ان کے جو مہرے ہیں، ا ن کو بھی گرانے میں مدد کرنی ہوگی ، معلوم ہے کہ آپ ان لوگوں سے ملاقات کرتے تھے اور ان کی آڈیوز اور ویڈیوز بھی آپ کے پاس موجود ہیں، اس کے علاوہ ملاقاتوں کی چیزیں بھی موجود ہیں‘۔
اسد طور نے واضح کیا کہ اپنے عہدے سے علیحدگی کے وقت  فیض حمید جاتے ہوئے سب کچھ اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ’وہ ’خزانہ‘برآمد کروایاگیا جس میں وہ چیزیں بھی موجود تھیں جو جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف آنا تھیں، فیض حمید گرے تو اعجازالاحسن کو بھی گرنا ہی تھا، اب ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ بات  صرف اعجازالاحسن تک نہیں رہے گی ، جسٹس منیب اخترجو تاحال ڈٹے ہوئے ہیں، ان سمیت کئی دیگر جونیئرجج صاحبان کو بھی اب جانا ہوگا، خصوصاً ان ججز کو جنہوں نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے آخری دنوں میں ان کیساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔ صحافی کا مزید کہناتھاکہ ’ اسٹیبلشمنٹ پرامید ہے کہ نوازشریف کے خلاف تمام ممکنہ رکاوٹیں دور کرلی جائیں گے تاکہ آنے والے دنوں میں نوازشریف کیلئے کوئی مشکل نہ ہو، یہی سب کچھ ہورہاہے‘۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *