Breaking News

گھی اور آئل کی قیمت میں کمی ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک کے تمام آئوٹ لیٹس پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ترجمان کے مطابق گھی کی قیمت میں17روپے کی کمی کی گئی ہے۔ گھی کا پہلا ریٹ 499 روپے تھا جو اب  482 فی کلو گرام ہوگیا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں48 روپے فی کلو تک کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔  یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ نظرثانی شدہ قیمتیں ملک بھر کے تمام سٹورز پر فوری طور پر لاگو کر دی گئی ہیں۔ کارپوریشن مختلف دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی کی کوشش کر رہی ہےجس کا مقصد عام لوگوں کی سہولت کو بڑھانا ہے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *