Breaking News

خاتون 3 مہینے تک نوکریوں کی درخواست جمع کرواتی رہی لیکن کہیں سے بھی کال نہ آئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مریکہ میں ایک لڑکی 3ماہ تک نوکری کے لیے جگہ جگہ سی وی دیتی رہی لیکن کہیں سے بھی کال نہ آئی ، پھر جب لڑکی اوراس کے بوائے فرینڈ نے اس کی سی وی غور سے پڑھی تو نام کی جگہ ایسے الفاظ لکھتے تھے کہ اس غلطی پر وہ شرم سے پانی پانی ہو گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق لڑکی کے بوائے فرینڈ نے یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’ریڈیٹ پر سناتے ہوئے بتایا ہے کہ میری گرل فرینڈ اپنے جاب پر تھی جب اس نے مجھے فون کرکے اپنے کمپیوٹر میں موجود اپنی سی وی کو نئی فائل کے طور پر محفوظ کرنے اور اسے بھیجنے کو کہا۔ لڑکا لکھتا ہے کہ ”میں نے اس کی سی وی کو اپنے لیپ ٹاپ میں منتقل کیا اور پھر وہیں سے اس کو بھیج دی۔ اس دوران میرے لیپ ٹاپ کے ’آٹو کوریکشن‘ کے فیچر نے سی وی پر اس کا نام ہی تبدیل کر ڈالا۔ اس فیچر نے اس کے اصل نام کی بجائے ’پروفائل یوزر نیم‘ لکھ دیا جو کہ پرنسز ہاموک تھا۔ جب تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی اسے کہیں سے کال نہ آئی تو ہم نے سی وی کو غور سے دیکھا تو یہ غلطی پکڑی گئی۔ میری گرل فرینڈنے سی وی کو دوسری بار غور سے نہ پڑھا، جس کی وجہ سے اس کے نئی نوکری کے امکانات ختم ہو کر رہ گئے۔ “

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *