Breaking News

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد اب بیٹا ‘ اذہان’ کس کے پاس رہے گا؟ معاملہ طے ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق آل راونڈ ر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ان کا بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ بھارت میں ہی رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا۔

اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ سابق کپتان نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں  اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ۔ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے اور ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی اتفاق کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیر گردش تھیں۔ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور  قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب  اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی۔ علیحدگی کے بعد جوڑے نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ کے پاس رہے گا اور دونوں مل کر بیٹے کی کفالت کریں گے۔خیال رہے کہ دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *