Breaking News

شعیب ملک کی دوسری بیوی ثناء جاوید اور ثانیہ مرزا کے درمیان انتہائی دلچسپ تعلق کا انکشاف ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور عروسی لباس میں دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیاہے تاہم ثناء جاوید اور شعیب کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان دلچسپ مماثلت سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثناء جاوید 25 مارچ 1993 میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے آباو اجداد کا تعلق بھارت کے شہر ” حیدرآباد دکن ” سے ہے ، آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھی بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہی ہے ۔ ثانیہ مرزا کی پیدائش 15 نومبر 1986 میں ممبئی میں ہوئی ان کے والد سپورٹس جرنلٹس ہیں جبکہ والدہ نسیمہ پرنٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ثانیہ کی پیدائش کے بعد ان کی فیملی واپس اپنے آبائی شہر حیدرآباد منتقل ہوئی جہاں ان کی چھوٹی بہن ‘انعم ‘ کی بھی پیدائش ہوئی اور دونوں بہنیں وہیں پروان چڑھیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں حیدرآباد میں ہوئی جبکہ ان کی ولیمہ کی تقریب سیالکوٹ میں ہوئی جس میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

ثناء جاوید نے شوبز میں 2012 میں مشہور ڈرامے ‘ شہر ذات ‘ سے قدم رکھا ، جس کے بعد وہ متعدد ڈرامہ سیریلز میں دکھائی دیتی رہیں۔ ان کی شہرت کو چار چاند فیروز خان کے ساتھ کیئے گئے ڈرامے ‘ خانی’ سے لگے ، لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے انڈسٹری میں اپنی موجودگی کا احساس مشہور ڈرامے ‘ ذرا یاد کر ‘ سے کروا دیا تھا جو کہ مداحوں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہے ۔ ثناء جاوید نے جدہ میں پاکستان انٹر نیشنل سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں، یونیورسٹی آف کراچی سے انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کی ۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کے عروج پر کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ 2020 میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی لیکن ان کی شادی زیادہ دیر چل نہیں پائی، عمیر جیسوال اور اداکارہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر کے آخر میں علیحدگی ہوئی ۔

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *