Breaking News

ثناء جاوید کی شعیب ملک سے دوسری شادی، سابق شوہر عمیر جیسوال نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کرتے ہوئے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر لیاہے لیکن ابھی انہوں نے یہ تصدیق نہیں کی کہ ان کی ثانیہ مرزا سے طلاق ہوئی یا نہیں جبکہ دوسری جانب اس بات کی تو تصدیق ہوگئی کہ ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جسے اداکارہ کی جانب سے خفیہ رکھا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کی شادی 2020 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تاہم شادی کے کچھ ہی عرصہ کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بننا شروع ہو گئیں تھیں لیکن جوڑے کی جانب سے کبھی میڈیا کے سامنے اس کا اقرار نہیں کیا گیا ۔ ایک جانب شعیب ملک اور ثناء جاوید اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں وہیں عمیر جیسوال بھی زندگی میں دیگر گولز پر فوکس کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، انہوں نے  اپنی انسٹاگرام کی تازہ سٹور میں ایک روحانی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ “اللہ سے بات کرنی چاہیے، وہ آپ کو یاد کرتا ہے “۔

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *