Breaking News

پنجاب میں دھند مزید کتنے دن برقرار رہے گی،بارشیں کب سے متوقع؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں دھند مزید چار روز برقرار رہنےاور ملک میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق موسماتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دھند کو چھائے ایک ماہ ہو گیا ہے اور یہ سلسلہ مزید 4 روز جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے شمالی علاقوں کے 40 سے 50 فیصد حصے میں بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا۔

جواد میمن کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سبب بن سکتا ہے جبکہ پنجاب میں دھند میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *