Breaking News

شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس کتنی دولت ہے ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی سابق اہلیہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے، جس کے بعد شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور ثنا جاوید تینوں ہی خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کے پاس تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے کی دولت ہے، ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ثانیہ مرزا کا بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پراجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زیادہ کے اثاثے موجود ہیں۔ دوسری جانب سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں، ان کے پاس کُل تقریباً 232 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اس کے علاوہ پاکستان اور دبئی میں پراپرٹی کے نام پر بھی اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *