Breaking News

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ پہاڑوں پر کہیں کہیں ہلکی برفباری کا بھی امکا ن ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ہوا کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت میں بھی کمی متوقع ہے ۔

آج سے 28 جنوری تک رولپنڈی، گوجرانوالہ ، ملتان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے ۔جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے ۔بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں بھی بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے ۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *