Breaking News

حکومت نے کس تاریخ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کیا جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ کشمیر ایک دن بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد ہو کر رہے گا اور کشمیریوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ پاکستان اس حوالے سے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *