Breaking News

عورت ہو کر ماں نہیں بننا چاہتی ۔۔ ماضی کی مشہور اداکارہ عارفہ صدیقی نے ماں نہ بننے کا فیصلہ کیوں کیا؟ زندگی کا سب سے اہم راز بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماضی کی مشہور اداکارہ عارفہ صدیقی جنہوں نے الف لیلیٰ کے ڈرامے میں پری کا کردار اپنے بچپن کے اس زمانے سے کیا جب کہ ایک بچی ماں کے پَلُو سے بندھی رہتی ہے۔ یہ ہمیشہ سے ہی ٹی وی ڈراموں میں نظر آئیں اور پھر موسیقی کو بھی اچھے سے نبھایا اور ایک گلوکار تعبیر سے شادی بھی کی۔

ان کی شادی کو 5 سال کا عرصہ گزر گیا۔ دونوں میاں بیوی ایک ساتھ شوز میں کم ہی نظر آتے ہیں لیکن ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ ان کا جوڑا محبت کی ایک اعلیٰ مثال بھی ہے۔ اداکارہ عارفہ اور ان کے شوہر تعبیر نجی ٹی یو پروگرام میں آئے جہاں ان سے نجی زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں ماں نہیں بننا چاہتی اور نہ ہمیں بچے چاہیئیں۔ یہ کہتے ہوئے اداکارہ نے اپنے شوہ رکی طرف اشارہ کیا یعنی ان کے شوہر بالکل بچے پسند نہیں کرتے اس بات کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمیں شور پسند نہیں ہے اور زندگی کا سکون ایسے ہی ہمیں مل رہا ہے ہم یہ ذمہ داری نہیں لینا چاہ رہے۔ شو میں آگے بات کرتے ہوئے اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہم نے جب ایک دوسرے کو دیکھا تو دل ہی دل میں پسند کرلیا اور زندگی کی اس دوڑ میں شادی کا سفر شروع کردیا۔ ایک وقت تھا کہ تعبیر یعنی میرا شوہر گواہوں کے لیے مزدور ڈھونڈ رہے تھے لیکن پھر گھر والوں کو رضامند کرلیا تھا اور اب ہماری شادی کو 5 سال گزر گئے ہم دونوں خوش ہیں اور اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے مل بانٹ کر گانے گاتے ہیں۔

About admin

Check Also

عورت کی یہ دو چیزوں سے دور ہی رہنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محبت ایک لافانی جذبہ ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں قدرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *