Breaking News

ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تک پہنچ گیا تو کس جماعت کیلئے مشکلات ہونگی۔۔۔؟ حامد میر نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا  ہےکہ  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم کا تھوڑا بہت مومنٹم بنا لیا ہے، 8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تک پہنچ گیا تو (ن) لیگ کیلئے 100نشستیں حاصل کرنا بہت مشکل ہوگا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں ( ن لیگ کے رہنما طلال چودھری اور تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے بھی شرکت کی ۔ طلال چودھری  کا پروگرام میں کہنا تھا  کہ پنجاب میں ہم 100نشستوں سے بہت آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 100فیصد نشستیں پی ٹی آئی کی ہوں گی۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *