Breaking News

آدھے آدھے گھنٹے میں نشستیں تبدیل کی گئیں، محمود خان اچکزئی نے بیرسٹر گوہر کو اہم” مشورہ” دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بیرسٹر گوہر سے کہا ہے کہ وہ اور دیگر آزاد امیدوار پشتونخوامیپ میں شامل ہو جائیں اور وزیر اعظم بن جائیں۔ہم تو ویسے ہی پارلیمان سے باہر ہیں شائد انہیں ہمارے چہرے پسند نہیں ہیں۔ پہلے ہی سمجھ گئے تھے کہ نتائج ہمارے حق میں نہیں اس لئے آرام سے رات کو سوگیا تھا۔

“ایکسپریس نیوز ” کے مطابق  محمد خان اچکزئی نے کہا کہ  محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دن میں ہم قومی اور صوبائی نشستیں جیت رہے تھے مگر رات میں ہار گئے ، ہم زندہ رہے تو ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی،  کچھ افسران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لیے ہیں۔   آدھے آدھے گھنٹے میں نشستیں تبدیل کی گئیں، ملک کی دیواروں کو کھوکھلا کردیا گیا ہے۔الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کل 12بجے کے بعد بلوچستان کے ہر علاقے میں احتجاج کریں گے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *