Breaking News

اہم ترین جماعت نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کےسیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ان کی پارٹی کی عمران خان کے لئے حمایت غیر متزلزل ہے اور کسی احسان پر منحصر نہیں ہے۔

 ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم اپنے کسی مطالبے کے بغیر غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔سربراہ ایم ڈیلبو ایم کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی عمران خان کی پارٹی ہےجو ان کا دل کرے وہ کریں ، ہماری تحریک انصاف سےکوئی ڈیمانڈ نہیں۔ خیال رہے کہ این اے 37 سے مجلس وحدت المسلیمن پاکستان کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کے امیدوار ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *