Breaking News

تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل ہونے سے روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے عام انتخابات میں کثیر تعداد میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیلی ہونے سے روکنے اور خیبر پختون خواہ میں حکومت بنانے کیلئے فیصلہ سازی کے ساتھ حکمت عملی پر غور شروع کر دیاہے ۔قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں کی تعداد 100 جبکہ خیبر پختون خواہ میں صوبائی نشستوں پر 91 آزاد امیدواروں نے میدان مارا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے آزاد امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے ارکان سے تحریری حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران بھی نامزد امیدواروں نے وفاداریاں تبدیل نہ کرنے کا حلف لیا تھا۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے تیسری بار حکومت بنانے کے بارے میں منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بہ حیثیت جماعت اگرچہ پارلیمانی سیاست کا حصہ نہیں لیکن خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے قانونی اور آئینی پہلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسپیکر اسد قیصر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ الیکشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان سے بھی رابطہ کررہے ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے علاوہ عدالت سے رجوع کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے۔ تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں۔حکومت بننے کے بعد وزیراعلیی کون ہوگا، اس پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

About admin

Check Also

بڑی خبر:2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *